گھر بیٹھے 5 لاکھ کی مفت ہیلتھ انشورنس، کون اپلائی کر سکتے ہیں؟

موجودہ دور میں جہاں نت نئی بیماریاں بڑھی ہیں وہیں علاج بھی مہنگا ہوا ہے ایسے میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے مفت علاج کی سہولت ملے۔ اب ایسا منصوبہ سامنے لایا جا رہا ہے جس میں 70 سال سے زائد عمر کے افراد گھر بیٹھے 5 لاکھ روپے تک کی مفت ہیلتھ انشورنس […]

 0  0

موجودہ دور میں جہاں نت نئی بیماریاں بڑھی ہیں وہیں علاج بھی مہنگا ہوا ہے ایسے میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے مفت علاج کی سہولت ملے۔

اب ایسا منصوبہ سامنے لایا جا رہا ہے جس میں 70 سال سے زائد عمر کے افراد گھر بیٹھے 5 لاکھ روپے تک کی مفت ہیلتھ انشورنس حاصل کر سکتے ہیں اور اس کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے۔

تاہم یہ سہولت بھارتی حکومت اپنے بزرگ شہریوں کو دے رہی ہے۔

وزیراعظم مودی کے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (AB PM-JAY) نے یہ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم میں 70 یا اس سے زائد عمر کے تمام بزرگ مرد وخواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہیلتھ انشورنس کے اس منصوبے سے ہر طبقے کے افراد کو مستفید کرنے کے لیے آمدنی کی شرط ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد ساڑھے چار کروڑ خاندان اور 6 کروڑ بزرگ شہری اس ہیلتھ انشورنس سے مستفید ہوسکیں گے۔

آیوشمان بھارت سینئر سٹیزنز اسکیم کے لیے ویب سائٹ پورٹل اور آیوشمان ایپ (گوگل پلے اسٹور پر اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب) کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔

درخواست گزار کے لیے آدھار کارڈ، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی ہونا ضروری ہے۔

بزرگ شہری نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی سرکاری ویب سائٹ یا آیوشمان ایپ کے ذریعے آیوشمان کارڈ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ:

سب سے پہلے این ایچ اے بینیفشری پورٹل پر جائیں۔ اپنا فون نمبر درج، کیپچا حل کرنے کے بعد او ٹی پی سے تصدیق کریں۔

اگلے مرحلے میں 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے بینر پر کلک کریں۔ اپنی ریاست، ضلع اور آدھار کارڈ نمبر درج کریں۔ کے وائی سی تصدیق کے لیے آدھار او ٹی پی کا استعمال کریں اور تازہ تصویر اپ لوڈ کریں۔

اپروول کے بعد آیوشمان ویے وندنا کارڈ 15 منٹ کے اندر ڈاؤن لوڈ کریں۔

موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرنے کا طریقہ:

اپنے موبائل ڈیوائس پر آیوشمان ایپ انسٹال کریں۔ کیپچا اور موبائل نمبر درج کرنے کے بعد او ٹی پی سے تصدیق کریں۔ بنیادی معلومات فراہم اور ایک تازہ تصویر اپ لوڈ کریں۔

استفادہ کنندگان اور کنبہ کے دیگر افراد کی تفصیلات درج کریں اور اس کے بعد ای کے وائی سی عمل کو مکمل کریں۔ کارڈ کو رجسٹریشن کے فوری بعد ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow