پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں کیوں پیچھے ہے؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

جب سے ٹی 20 کرکٹ کا وجود ہوا ہے یہ کھیل مختصر مگر تیز ترین ہوگیا ہے پاکستان ٹیم اس کھیل میں پیچھے کیوں رہ گئی اس کی بڑی وجہ سامنے ہے۔ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کے لیے کہا جا سکتا ہے کہ جو مارے چھکے، وہ جیتے ٹی 20 میچز پکے۔ اس مختصر فارمیٹ […]

 0  0

جب سے ٹی 20 کرکٹ کا وجود ہوا ہے یہ کھیل مختصر مگر تیز ترین ہوگیا ہے پاکستان ٹیم اس کھیل میں پیچھے کیوں رہ گئی اس کی بڑی وجہ سامنے ہے۔

ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کے لیے کہا جا سکتا ہے کہ جو مارے چھکے، وہ جیتے ٹی 20 میچز پکے۔ اس مختصر فارمیٹ میں چھکے مارنے کی خصوصی اہمیت ہے لیکن پاکستانی بلے باز اس فن میں دنیا کے دیگر بلے بازوں سے بہت پیچھے ہیں اسی لیے پاکستانی کرکٹ بھی اس فارمیٹ میں بہت پیچھے رہ گئی ہے۔

دنیا کی ٹیمیں جب ٹی 20 کھیلنے میدان میں اترتی ہیں تو ان کے بیٹر خوب چھکے مارتے ہیں۔ تاہم پاکستان کا معاملہ الٹ ہے۔ گرین شرٹس بیٹر فینز کے چھکے چھڑاتے ہیں اور وہ بھی چھکے نہ مار کے۔

پاکستان اس وقت بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ ان کرکٹنگ ممالک میں شامل ہے جس کے کسی بھی بلے باز نے ٹی 20 کیریئر میں اب تک 100 چھکے نہیں مارے ہیں۔

جب کہ اس کے مقابلے میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے چار، چار بیٹر اس فارمیٹ میں چھکوں کی سنچری جب کہ بھارتی کپتان روہت شرما تو ڈبل سنچری کر چکے ہیں۔

بھارت کو حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے والے قائد روہت شرما 205 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ ان کے پیچھے ویسٹ انڈین بیٹر نکولس پورن ہیں جو 148 چھکے لگا چکے ہیں۔

انگلش بیٹر جوز بٹلر 146 اور بھارت کے موجودہ ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادیو صرف  78 میچز میں 145 چھکے مار کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سابق انگلش بلے باز ایان مورگن 136، ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل اور لوئس 124، 124 جب کہ پاویل 113 چھکے لگا کر مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑا چھکے ہیں۔

ان کے علاوہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچم گلین میکسویل، جنوبی افریقہ کے ڈی کوک اور ڈیوڈ ملر، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور منرو، افغانستان کے محمد نبی اور آئرلینڈ کے اسٹرلنگ بھی ان بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 100 سے زائد چھکے مارے ہوئے ہیں۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے موجودہ کپتان گرین شرٹس کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں اور انہوں نے 92 چھکے لگائے ہوئے ہیں۔

کسی بھی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اسٹونیا کے ساہل چوہان کا ہے جنہوں نے 18 چھکے لگائے۔

دوسری جانب ٹی 20 کرکٹ کی سابق عالمی چیمپئن پاکستان ہے جس کا کوئی بیٹسمین ایک میچ میں 7 سے زیادہ چھکے نہ لگا سکا اور یہ ریکارڈ بھی محمد رضوان کے پاس ہے۔

اب شائقین کرکٹ کو سمجھ آ گیا ہوگا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیوں بہت پیچھے ہے؟

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ روز ہی میں پاکستان کو تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کیا ہے اور یہ گرین شرٹس کی اس دورانیے کی کرکٹ میں مسلسل ساتویں شکست ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں نو آموز امریکا سے شرمناک شکست کے بعد میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار اولین راؤنڈ سے باہر ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow