’’پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آگئی‘‘، آسٹریلیا سے وائٹ واش پر گہرا طنز

پاکستان آسٹریلیا نے اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش ہوگئی جس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس کے بلے باز مکمل ناکام رہے۔ کہیں انہوں نے بولرز کی […]

 0  0

پاکستان آسٹریلیا نے اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش ہوگئی جس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس کے بلے باز مکمل ناکام رہے۔ کہیں انہوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیرا تو کہیں اتنا بڑا ہدف نہ دے سکے کہ بولرز اس کا دفاع کر سکتے یوں ایک اور رسوا کن وائٹ واش شکست مقدر بن گئی۔

قومی ٹیم کی اس شکست پر جہاں سابق کرکٹرز اور ماہرین ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی گرین شرٹس پر تنقید کا ایک طوفان بپا ہے۔

عابد ملک نامی ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش ہوکر پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آ گئی ہے۔

ایک صارف نے یہ حقیقت تحریر کر دی کہ سچ تو یہ ہے کہ پاکستان اب تک آسٹریلیا کی سر زمین پر کوئی ٹی 20 میچ نہیں جیت سکا۔

ایک صارف نے آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا تو دوسرے نے لکھا کہ پاکستان ٹیم پر لکھا بیکار ٹیم اور بیکار کنگ۔

ایسے میں کچھ صارف ایسے بھی تھے جو کنگ کے نام سے معروف بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ جب لگاتار وکٹیں گر رہی تھیں تو بابر اعظم نے وکٹ پر رہتے ہوئے 41 رنز بنائے۔ ایک اور صارف بولا کہ اگر آج بابر نہ ہوتا تو ٹیم 40 رنز سے پہلے ہی ڈھیر ہو جاتی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow