’’کاش میں بھی اسکول جاتا‘‘ فہد شیخ کی بات سُن کر سب حیران
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ کاش میں بھی اسکول جاتا، یہ بات سن کر ساتھ موجود لوگ حیران رہ گئے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نئی ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی اور اپنی زندگی کی حسرتوں سے […]
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ کاش میں بھی اسکول جاتا، یہ بات سن کر ساتھ موجود لوگ حیران رہ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نئی ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی اور اپنی زندگی کی حسرتوں سے متعلق مداحوں کو بتایا۔
ڈرامہ سیریل حسرت کے فنکاروں میں فہد شیخ، کرن حق، سبحان اعوان، جینیس ٹیسا شامل تھے جنہوں نے پروگرام کے ایک دلچسپ سیگمنٹ ’حسرت کیا ہے‘ میں سوالات کے جوابات دیئے۔
ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے بتایا کہ کاش میں روزانہ اور باقاعدگی سے اسکول جاتا، انہوں نے بتایا کہ میں صرف جمعہ کے دن اسکول جاتا تھا وہ بھی اس لیے کہ اس دن ہاف ڈے ہوتا تھا۔
ان کی بات سن کر سب حیران بھی ہوئے جس پر انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسکول کی ٹیم کا کپتان تھا اس لیے مجھے اساتذہ کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور وہ مجھے کسی بھی مشکل سے بچا لیا کرتے تھے۔
پروگرام میں اداکارہ کرن حق نے بتایا کہ یہی حال میرا بھی تھا کہ پڑھائی بالکل بھی پسند نہیں تھی اور بہانے بنا کر اسکول سے بہت چھٹیاں کیا کرتی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟