صنم سعید نے ڈرامہ انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈرامہ انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔ اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ ماہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں شرکت کی جس کے میزبان ان کے شوہر و اداکار محب مرزا تھے۔ ٹاک شو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈرامہ انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔
اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ ماہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں شرکت کی جس کے میزبان ان کے شوہر و اداکار محب مرزا تھے۔
ٹاک شو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹی وی پر نظر نہ آنے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
صنم سعید کا کہنا تھا کہ کیوں کہ آج کل وہ بہت مصروف ہیں اور ان کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے اسی لیے وہ ڈراموں میں نظر نہیں آ رہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج کل سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں اور ان کی جانب جو اسکرپٹس آتے ہیں زیادہ تر وہ آفر کیے گئے مگر وہ کردار ادا کرنے سے معذرت کر لیتی ہیں۔
صنم سعید نے مزید کہا کہ ان کو دو کردار ایسے آفر کیے گئے تھے کہ شدت کے ساتھ وہ ان پروجیکٹس میں کام کرنا چاہ رہی تھیں مگر وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہ کردار نہیں کرسکیں۔
واضح رہے کہ صنم سعید نے گزشتہ سال اداکار محب مرزا نے دوسری شادی کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟