کائلی منوگ کو اکشے کمار کی طرف سے کس چیز کی دعوت کا انتظار ہے؟

معروف آسٹریلوی گلوکارہ و اداکارہ کائلی منوگ نے معروف بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی طرف سے کھانے کی دعوت ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کائلی منوگ نے حال ہی میں بالی وڈ میں اپنے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اکشے کمار ان […]

 0  0

معروف آسٹریلوی گلوکارہ و اداکارہ کائلی منوگ نے معروف بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی طرف سے کھانے کی دعوت ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کائلی منوگ نے حال ہی میں بالی وڈ میں اپنے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اکشے کمار ان کو ایک بار پھر کھانے کی دعوت پر مدعو کریں گے۔

یاد رہے کہ کائلہ منوگ نے اکشے کمار کے ساتھ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیو‘ کے ایک گانے ’Chiggy Wiggy‘ میں پرفارم کیا تھا۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنے بالی وڈ کے سفر پر نظر ڈالی اور فرح خان کے ساتھ ڈانس نمبروں کی ریہرسل اور ممبئی میں اکشے کمار کے گھر لنچ کو یاد کیا۔

کائلی منوگ نے کہا کہ وہ دوبارہ بالی وڈ اسٹار کی جانب سے کھانے کی دعوت کو خوشی خوشی قبول کریں گی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دن میں بھارت میں Chiggy Wiggy پر پرفارم کروں گی، میں خواہش پہلی بھی ظاہر کر چکی ہوں کیونکہ یہ میرا مشن ہے۔

2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیو‘ ایک ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم تھی جس میں ایک سنسنی خیز کہانی کو فلمایا گیا۔

فلم کی کہانی غوطہ خوروں کے ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے جو ڈوبے ہوئے خزانے کو بازیافت کرنے کیلیے ایک خطرناک مشن پر نکلتے ہیں۔

اکشے کمار، سنجے دت، لارا دتہ اور زید خان جیسے اسٹارز سے بھرپور کاسٹ کے ساتھ ’بلیو‘ اس وقت کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلموں میں سے ایک تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow