رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟

ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن کرائم فلم ’اینیمل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ اداکار پربھاس کی فلم ’اسپرٹ‘ کے فوراً بعد ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے کردار ’رنوجے سنگھ‘ کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔ فلم […]

 0  1

ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن کرائم فلم ’اینیمل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ اداکار پربھاس کی فلم ’اسپرٹ‘ کے فوراً بعد ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے کردار ’رنوجے سنگھ‘ کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

فلم کی دلچسپ کہانی اور زبردست کامیابی کے بعد شائقین اس کے سیکوئل کا انتظار کر رہے ہیں جو ’اینیمل پارک‘ کے نام سے ریلیز کی جائے گا۔

فلم کے شریک پروڈیوسر بھوشن کمار نے سیکوئل پر تازہ ترین اپڈیٹ دی ہے کہ ’اینیمل پارک‘ پر کام جاری ہے اور جلد ہی پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔

بھوشن کمار نے کہا کہ ہمارے پاس چھ ماہ کا وقفہ ہوگا اور پھر فوراً سیکوئل کی پروڈکشن کا آغاز ہوگا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی توجہ اس وقت ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’اسپرٹ‘ ہے جس میں نامور اداکار پربھاس جلوہ گر ہوں گے۔

رنبیر کپور نیٹ فلکس انڈیا کے ساتھ گفتگو میں سیکوئل کیلیے پُرجوش نطر آئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندیپ ریڈی وانگا نے ’اینیمل پارک‘ کے کچھ مناظر میرے ساتھ شیئر کیے ہیں جس کے بعد سے کردار کی گہرائی میں ڈوبنے کیلیے بے تاب ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow