نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا
نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی پاپارازی فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 32 سالہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا، اداکارہ نے کہا کہ ’ فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے […]
نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی پاپارازی فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 32 سالہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا، اداکارہ نے کہا کہ ’ فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے پہلے اس طرح خواتین کو نہیں دیکھا ہوگا‘۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ میڈیا صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ دیگر خواتین اداکاروں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے اور یہ غلط حرکت ہے۔
نورا فتیحی نے مزید کہا کہ یہ ایک الگ گفتگو ہے، میں ہر ایک کو پکڑ کر سبق نہیں سکھا سکتی، اور میں جیسی ہوں مجھے اپنے اوپر پورا اعتماد ہے۔
نورا فتیحی کا بالی وڈ کے شادی شدہ جوڑوں سے متعلق حیران کن انکشاف
واضح رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلیے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی اداکار سے تعلقات قائم کریں۔
اداکارہ و ڈانسر کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل کہا گیا کہ میں کسی کو ڈیٹ کروں لیکن میں نے کسی کی ایک نہ سنی اور آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں کسی کے سہارے نہیں چلتی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ کے زیادہ تر جوڑے ایک دوسرے سے حقیقی محبت نہیں کرتے بلکہ صرف انڈسٹری کا حصہ رہنے کیلیے شادی کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟