صبا قمر کا نامور بالی وڈ اداکارہ کیساتھ فلم کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی وڈ کی صفِ اوّل کی ہیروئن کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد متعدد فلموں میں کام […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی وڈ کی صفِ اوّل کی ہیروئن کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئی تھیں جن میں ’دہلی 6‘، ’لو آج کل‘ اور ’کاک ٹیل‘ شامل ہیں۔
صبا قمر نے بتایا کہ میں نے ’دہلی 6‘ کیلیے آڈیشن بھی دے دیا تھا لیکن والدہ کے منع کرنے کے بعد میں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔
انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فلم ’لو آج کل‘ میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔
انہوں نے اس کی وجہ بتائی کہ دپیکا پڈوکون کے ہوتے ہوئے انہیں توجہ ملنا مشکل تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میں نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ دیکھا اور یہ محسوس کیا کہ میں نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
صبا قمر کو ’ہندی میڈیم‘ میں آنجہانی بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی۔ فلم میں انہوں نے اداکار کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟