ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد لندن روانہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد انوشکا شرما اور بچوں سے ملنے لندن روانہ ہوگئے۔ انسٹاگرام پر ایک پاپرازی نے ممبئی ائیرپورٹ پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کھلاڑی کو سفید ٹی شرٹ، کریم پینٹ اور زیتون کی سبز جیکٹ […]

 0  2
ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد لندن روانہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد انوشکا شرما اور بچوں سے ملنے لندن روانہ ہوگئے۔

انسٹاگرام پر ایک پاپرازی نے ممبئی ائیرپورٹ پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کھلاڑی کو سفید ٹی شرٹ، کریم پینٹ اور زیتون کی سبز جیکٹ میں گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی لندن جا رہے ہیں، جہاں وہ اپنی اداکارہ بیوی انوشکا شرما اور بچوں سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ کے دوران انوشکا شرما ویرات کوہلی کے ساتھ نہیں تھی کیوں کہ فروری میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم سمندری طوفان کی وجہ سے وہاں پھنس گئی تھی جہاں نے ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ویرات ممکنہ طور پر انوشکا کو ویڈیو کال پر سمندری طوفان دکھا رہے ہوتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow