یورو فٹبال ناک آؤٹ مرحلے میں داخل، پہلا کوارٹر فائنل آج ہوگا
یورو فٹبال کپ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا اور پہلا کوارٹر فائنل ایونٹ کی دو کامیاب ترین ٹیموں جرمنی اور اسپین کے درمیان آج ہوگا۔ جرمنی میں کھیلے جا رہے یورو کپ 2024 میں شریک 24 ٹیموں کی جنگ 8 تک محدود ہوگئی۔ آج سے کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہو رہا ہے اور چار […]
یورو فٹبال کپ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا اور پہلا کوارٹر فائنل ایونٹ کی دو کامیاب ترین ٹیموں جرمنی اور اسپین کے درمیان آج ہوگا۔
جرمنی میں کھیلے جا رہے یورو کپ 2024 میں شریک 24 ٹیموں کی جنگ 8 تک محدود ہوگئی۔ آج سے کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہو رہا ہے اور چار ٹیمیں اگلے مرحلے سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر سکیں گے۔
آج ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل ٹورنامنٹ کی دو کامیاب ترین ٹیموں میزبان جرمنی اور اسپین کے درمیان ہوگا جو دونوں ہی تین، تین ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کی گروپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے، جرمن ٹیم نے گروپ اے سے ٹاپ کیا۔ تین میچ کھیلے اور دو جیتنے میں کامیاب رہی جب کہ اس کی حریف اسپین گروپ بی میں ناقابل شکست رہی ہے۔ اس لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سپر اسٹار رونالڈو کی پرتگال اور ایمباپے کی فرانس میں جوڑ پڑے گا۔
ایونٹ کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل کل ہفتے کھیلیں جائیں گے۔
کل پہلا میچ انگلینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ چوتھے کوارٹر فائنل میں نیدر لینڈز اور ترکیے کا مقابلہ ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟