اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے اسامہ میر پی ایس ایل کے میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپن بولر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے  اسامہ میر پی ایس ایل  کے ایک میچ میں چھ وکٹیں ... Read more

 0  1
اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

اسامہ میر

اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

اسامہ میر پی ایس ایل کے میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپن بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے  اسامہ میر پی ایس ایل  کے ایک میچ میں چھ وکٹیں لینے والے پہلے اسپن بولر بن گئے۔

اسامہ میر نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 40 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ پی ایس ایل میں یہ کارنامہ انجام دینے پہلے اسپنر اور مجموعی طور پر چوتھے بولر بن گئے۔

اس سےقبل روی بوپارا (16 رنز کے عوض 6 وکٹیں) نے 2016 میں کھیلے گئے پی ایس ایل  کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

2018 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمر گل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

2019 میں اسلام آباد یونائیٹد کے فہیم اشرف نے لاہور قلندرز  کے خلاف 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow