چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ اسٹیڈیمز کے حوالے سے بڑا اعلان

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پنجاب کے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا، دنیا بہت آگے […]

 0  0

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پنجاب کے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا، دنیا بہت آگے نکل گئی ہے، ہمیں 1980 کے ماڈل پر نہیں رہنا، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کر لیں گے۔

انھوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کا تعمیراتی کام مکمل کرنا چیلنج ہوگا، لیکن اُمید ہے ہم وقت پر مکمل کر لیں گے، صرف لاہور کا نہیں تینوں اسٹیڈیم کی تعمیر نو ناممکن تھا، لیکن اب ہم چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیمز کا کام مکمل کر لیں گے۔

محسن نقوی نے کہا ہمارے اسٹیڈیمز اور دنیا کے اسٹیڈیمز میں بہت فرق تھا، دنیا جیسے اسٹیڈیمز بنانے ہیں تو ان پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کے مطابق نہیں تھا، عالمی معیار کے مطابق اسٹیڈیم بنانے کے لیے کام جاری ہے، تمام اسٹیڈیم اپ ڈیٹ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، ایبٹ آباد اور اسکردو سائیڈ پر بھی اسٹیڈیمز بنائے جائیں گے، صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے گئے ہیں کہ وہ بھی اپنے اسٹیڈیم ٹھیک کر لیں، ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم ہمیں دے دیں ہم ٹھیک کر لیتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے جگہ لے لی گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہوٹل مکمل ہو سکتا ہے یا نہیں کچھ دن میں پتا چل جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow