بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ وہاں کی صورتحال پر آبدیدہ ہو گئے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیا ہتھرو سنگھے میڈیا سے گفتگو کے دوران بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر آبدیدہ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان میں موجود ہے اور پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ […]

 0  0

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیا ہتھرو سنگھے میڈیا سے گفتگو کے دوران بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر آبدیدہ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان میں موجود ہے اور پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیا ہتھرو سنگھے نے آج میڈیا سے گفتگو کی جس کے دوران وہ بنگلہ دیش کی موجودہ ابتر صورتحال پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

چندیا ہتھروسنگھے نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، وہاں بہت جذباتی صورتحال تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ اب بنگلہ دیش میں کیا ہو رہا ہے، میں نے کانٹریکٹ پورا کرنا ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مجھے تبدیل کرنا چاہیے تو فیصلہ منظور ہوگا۔

بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں باصلاحیت فاسٹ بولرز ہیں تاہم پاکستان کی نسبت ہمارے فاسٹ بولرز کم تجربہ کار ہیں۔ مشتاق احمد کو 1998 سے جانتا ہوں اور وہ بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف میں اچھا اضافہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرز اور بیٹنگ کیلیے سازگار لگ رہی ہے کیونکہ پاکستان نے اسکواڈ میں اسپنرز کو منتخب نہیں کیا۔ ہم نے کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر اسپنرز کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

چندیکا نے بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ شیڈول کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 31 اگست سے شروع ہوگا اور دونوں میچوں کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow