ویڈیو: خبردار، ہوشیار! بازاروں میں سیمنٹ سے بنا نقلی لہسن فروخت ہونے لگا

مارکیٹ میں نقالوں کی کمی نہیں لیکن اب تو بازاروں میں سبزیاں بھی نقلی فروخت ہونے لگی ہیں اور کئی جگہوں پر سیمنٹ سے بنا لہسن بیچا جا رہا ہے۔ معاشرے میں ناجائز منافع خوری اور دولت کی ہوس نے کاروبار میں دو نمبری کو فروغ دیا۔ پہلے ہی عام استعمال کی اشیا کی نقل […]

 0  2

مارکیٹ میں نقالوں کی کمی نہیں لیکن اب تو بازاروں میں سبزیاں بھی نقلی فروخت ہونے لگی ہیں اور کئی جگہوں پر سیمنٹ سے بنا لہسن بیچا جا رہا ہے۔

معاشرے میں ناجائز منافع خوری اور دولت کی ہوس نے کاروبار میں دو نمبری کو فروغ دیا۔ پہلے ہی عام استعمال کی اشیا کی نقل مثلاً برانڈڈ کپڑوں، جوتوں، میک اپ اور دیگر اشیا کی ہوبہو نقل تیار کی جاتی تھی مگر اب اس سے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے ناجائز منافع خوروں نے کھانے پینے کی جعلی اشیا فروخت کر کے انسانی صحت سے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نقلی لہسن فروخت کیا جا رہا ہے جو سیمنٹ سے بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب اکولا شہر کے بجوریہ نگر سے ریٹائرڈ پولیس ملازم سبھاش پٹیل کی بیوی نے دیگر سبزی کے ساتھ لہسن بھی خریدا تھا، لیکن اس نے گھر پہنچ کر ہانڈی تیار کرنے کے لیے لہسن استعمال کرنا چاہا تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ دکاندار نے اسے چونا لگا کر نقلی لہسن دے دیا تھا۔

اصلی دکھائی دینے والا یہ لہسن سیمنٹ سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر بالکل اصلی لہسن کی طرح دکھائی دیتی لہسن کی پوتھی سمینٹ سے بنی ہوئی تھی جس کو جب چھیلا گیا تو اندر سے سیمنٹ نکل آیا۔

پولیس اہلکار کی بیوی نے بتایا کہ اس نے بازار سے لہسن خریدا تھا لیکن گھر پہنچ کر جیسے ہی وہ لہسن چھیلنے لگی تو اس کی کلیاں الگ نہیں ہو رہی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ نقلی لہسن اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس کو پہلی نظر میں پہچاننا بہت مشکل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow