امیر شخص سے شادی کا طریقہ سکھا کر کروڑوں کمانے والی خاتون
جب سے دنیا ڈیجیٹل ہوئی ہے تب سے آن لائن کئی کاروبار سامنے آئے ہیں ایک خاتون امیر شخص سے شادی کا طریقہ سکھا کر کروڑوں روپے کما رہی ہے۔ یہ خاتون چین کی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ’’لو گرو Love guru‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ وہ آن لائن خواتین کو امیر مردوں […]
جب سے دنیا ڈیجیٹل ہوئی ہے تب سے آن لائن کئی کاروبار سامنے آئے ہیں ایک خاتون امیر شخص سے شادی کا طریقہ سکھا کر کروڑوں روپے کما رہی ہے۔
یہ خاتون چین کی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ’’لو گرو Love guru‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ وہ آن لائن خواتین کو امیر مردوں سے شادی کے طریقے سکھا کر گھر بیٹھے سالانہ 150 کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق لی چوانکو نامی یہ خاتون اپنے پیشے کی بدولت لو گرو کے نام سے مقبول ہوچکی ہے لیکن اس کے مشورے اکثر تنازعات کو بھی جنم دیتے ہیں۔
ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں “لو گرو” کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
خاتون کی لائیو اسٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالرز ہے جب کہ ان کے سب سے مشہور کورس، ’قابل قدر رشتے‘ کی قیمت 517 ڈالرز ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کی پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 1,400 ڈالرز سے زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا کے علاوہ ’لو گرو‘ نے ورک شاپس اور سیمینارز بھی منعقد کیے جہاں انہوں نے خواتین کو اس حوالے سے لیکچرز دیے۔
دوسری جانب چینی ویب سائٹ ویبو نے غلط اقدار کو فروغ دینے پر ’لو گرو‘ پر پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور صارفین کو راغب کرنے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کا استعمال کر رہی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟