شوہر کی بیوی کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹنے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹا جس کی ویڈیو نے دل دہلا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں خاتون کو اس کے شرابی شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے […]

 0  2

بھارت میں شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹا جس کی ویڈیو نے دل دہلا دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں خاتون کو اس کے شرابی شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔

ملزم کی شناخت 32 سالہ پریم رام میگھوال کے نام سے کی گئی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اہلیہ کو موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے جارہا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ناگور کے  ایس پی نارائن سنگھ توگس نے بتایا کہ اہلیہ نے شوہر کی خواہش کے خلاف جیسلمیر میں اپنی بہن سے ملنے جانے پر اصرار کیا تھا۔ شوہر کے انکار کے باوجود، وہ اپنی بہن کے ساتھ جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

جواب میں شوہر نے اسے اپنی موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ دیا اور گھسیٹتے ہوا لے گیا۔

پولیس افسر سریندر کمار کے مطابق یہ مبینہ واقعہ ایک ماہ قبل نہرسنگ پورہ گاؤں میں پیش آیا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اب رشتہ داروں کے ہاں رہائش پذیر جس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی تاہم ملزم کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow