چالاک دلہن اپنے دولہا کو بے ہوش کرنے کے بعد لاکھوں لوٹ کر فرار
دلہن لٹیری نکلی جو اپنے دولہا کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد گھر سے لاکھوں کا صفایا کر کے چلتی بنی۔ شادی 2 افراد اور خاندانوں میں باہمی اعتماد کے رشتے کا نام ہے لیکن معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو ان مقدس رشتوں کو اپنے اقدامات […]
دلہن لٹیری نکلی جو اپنے دولہا کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد گھر سے لاکھوں کا صفایا کر کے چلتی بنی۔
شادی 2 افراد اور خاندانوں میں باہمی اعتماد کے رشتے کا نام ہے لیکن معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو ان مقدس رشتوں کو اپنے اقدامات سے پامال کرتے ہیں جیسا کہ پاکستان کے نواحی علاقے پاک پتن میں ہوا۔
صوبہ پنجاب کے نواحی شہر پاک پتن میں ایک چالاک دلہن نے اپنے دولہا کو چونا لگا دیا اور دولہا کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق صائمہ نامی نوبیہاتا دلہن نے اپنے دولہا اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پتی پلا کر بے ہوش کر دیا اور گھر سے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئی جس کی مالیت 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔
اہل خانہ نے دولہا کو اپنے کمرے میں بے ہوش اور دلہن کو غائب دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور اقبال کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مار رہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟