کیا سوناکشی سنہا فلم ’ریس 3‘ کا حصہ تھیں؟
ممبئی: بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب سلیم نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق انکشاف کر کے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور ایسے میں ثاقب سلیم نے فلم ’ریس 3‘ میں اداکارہ کی ایک گانے کیلیے شوٹنگ […]
ممبئی: بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب سلیم نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق انکشاف کر کے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور ایسے میں ثاقب سلیم نے فلم ’ریس 3‘ میں اداکارہ کی ایک گانے کیلیے شوٹنگ کا تذکرہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا آئندہ چند روز میں ریلیز ہونے والی فلم ’کاکوڑا‘ میں اداکار ریتیش دیشمک اور ثاقب سلیم کے ساتھ نظر آئیں گی۔
ثاقب سلیم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بالی وڈ اداکارہ کے ساتھ ’کاکوڑا‘ ان کی پہلی فلم نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سوناکشی سنہا نے 2018 میں ’ریس 3‘ کے ایک اسپیشل ڈانس نمبر کیلیے عکس بندی کروائی تھی لیکن بعد میں اسے فلم کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اداکار و ماڈل نے کہا کہ یوں تو ہم پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے لیکن ریس 3 کیلیے سوناکشی سنہا کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوناکشی ایک غیر معمولی اداکارہ ہیں، وہ سیٹ پر آتی ہیں، ایکشن کرتی ہے اور جب پیک اپ کیا جاتا ہے تو وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھر واپس چلی جاتی ہیں۔
ثاقب سلیم نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ پیشہ ور اداکارہ ہیں، میں ان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟