ویڈیو: تاریخی شہر کا آسمان دیکھتے ہی دیکھتے نارنجی ہو گیا، لوگ خوفزدہ

ایتھنز: یونان کے تاریخی شہر ایتھنز کا آسمان دیکھتے ہی دیکھتے نارنجی ہو گیا، جسے دیکھ کر کچھ لوگ خوف زدہ ہو گئے اور کچھ لوگ ویڈیوز بنانے لگے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کا دارالحکومت ایتھنز منگل کے روز مٹی کے طوفان کی زد میں آ گیا ہے، جس سے اس کی […]

 0  8
ویڈیو: تاریخی شہر کا آسمان دیکھتے ہی دیکھتے نارنجی ہو گیا، لوگ خوفزدہ

ایتھنز: یونان کے تاریخی شہر ایتھنز کا آسمان دیکھتے ہی دیکھتے نارنجی ہو گیا، جسے دیکھ کر کچھ لوگ خوف زدہ ہو گئے اور کچھ لوگ ویڈیوز بنانے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کا دارالحکومت ایتھنز منگل کے روز مٹی کے طوفان کی زد میں آ گیا ہے، جس سے اس کی فضا نارنجی رنگ کی ہو گئی اور شہر مریخ کی طرح نظر آنے لگا، دراصل افریقہ سے آنے والے گرد و غبار کے طوفان نے ایتھنز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایتھنز پر بچھے آسمان کو دھول کے طوفان نے نارنجی بنایا، مٹی کے طوفان نے ایتھنز کے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا، دھول مٹی سے حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، اور شہریوں کے لیے سفر کرنا مشکل ہو گیا، انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھول کے بادل صحرائے صحارا سے اڑے تھے، جنھیں تیز جنوبی ہواؤں نے ایتھنز اور دوسرے شہروں تک پہنچایا اور اس سے یونانی دارالحکومت کی فضا دن کی روشنی کے آخری گھنٹوں میں مریخ کی طرح بن گئی۔

ایتھنز اور دوسرے شہروں کو جس پیلے نارنجی کہرے نے ڈھانپا تھا، وہ جنوب سے چلنے والی تیز ہواؤں کے کئی دنوں کے بعد نمودار ہوا تھا، جس پر حکام کی جانب سے سانس لینے کے خطرات کی وارننگ جاری کی گئی، ایتھنز آبزرویٹری کے موسمی تحقیق کے ڈائریکٹر کوسٹاس لاگووارڈوس نے کہا کہ یہ مارچ 2018 کے بعد سے ملک میں آنے والا بدترین کہرا ہے۔

ماہرین کے مطابق صحرائے صحارا ایک سال میں 60 سے 200 ملین ٹن معدنی دھول چھوڑتی ہے، سب سے بڑے ذرات تو تیزی سے زمین پر واپس آ جاتے ہیں، لیکن سب سے چھوٹے ذرات ہزاروں کلومیٹر کا سفر کر سکتے ہیں، اور تیز ہواؤں کی زد پر ممکنہ طور پر پورے یورپ تک پہنچ سکتے ہیں۔

یونانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آسمان آج بدھ سے صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow