خاتون کے ہاں دو چہرے، 4 ٹانگوں اور 4 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش
بھارت میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کے دو چہرے، چار ٹانگیں اور چار ہاتھ تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے اسپتال میں 40 سالہ خاتون راما دیوی کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کے دو چہرے، چار بازو اور چار […]
بھارت میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کے دو چہرے، چار ٹانگیں اور چار ہاتھ تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے اسپتال میں 40 سالہ خاتون راما دیوی کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی۔
بچے کے دو چہرے، چار بازو اور چار ٹانگیں تھیں اور ایک جسم دوسرے جسم سے جڑا ہوا تھا، جبکہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی بچہ انتقال کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق بچے کو دیکھنے کے لیے اسپتال کا عملہ اکٹھا ہوگیا جبکہ دور دراز سے بھی لوگ اسے دیکھنے کے لیے پہنچ رہے تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے ایک اور جسم جڑا ہوا تھا جو کہ نامکمل تھا، جبکہ والدہ کی طبیعت ٹھیک تھی جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس طرح کے کیسز بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں، اس بچے کا دماغ ایک تھا اور چہرے دو تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاست راجستھان میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے تین ہاتھ تھے اور تیسرا ہاتھ اس کی پیٹھ سے جڑا ہوا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟