نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی ہورہی ہے؟
جیولین تھروور نیرج چوپڑا اور خاتون شوٹر منو بھاکر کے درمیان شادی کی افواہ گردش کررہی ہے جبکہ ایتھلیٹ منو کی ماں سے بھی مل چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا پر پیرس اولمپکس 2024 کے دو میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی شادی کی افواہیں گردش کرہی ہیں جبکہ منو کی والدہ سومیدھا بھاکر کے […]
جیولین تھروور نیرج چوپڑا اور خاتون شوٹر منو بھاکر کے درمیان شادی کی افواہ گردش کررہی ہے جبکہ ایتھلیٹ منو کی ماں سے بھی مل چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر پیرس اولمپکس 2024 کے دو میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی شادی کی افواہیں گردش کرہی ہیں جبکہ منو کی والدہ سومیدھا بھاکر کے ساتھ نیرج کی گفتگو کے دو مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کے درمیان افیئرز کی افواہیں ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد زور پکڑ چکی ہیں جبکہ ان دونوں کی شادی کے بارے میں بات چیت بھی تیز ہوگئی۔
منو بھاکر کی والدہ اور نیرج چوپڑا کی ملاقات کی ویڈیو پر صارفین کا کہنا تھا کہ وہ جیولین تھرو اسٹار سے یہ جاننے کے لیے بات کر رہی ہیں کہ آیا وہ ان کی بیٹی کے لیے موزوں پارٹنر ہے یا نہیں۔
بھارتی خاتون شوٹر کے والد رام کشن بھاکر نے شادی کی افواہوں پر وضاحت دی تھی اب منو کی ماں سومیدھا نے نیرج کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں کھل کر بتادیا ہے۔
منو بھاجر کی ماں نے کہا کہ وہ نیرج سے مل کر بہت خوش ہیں، جو ان کے لیے ایک بیٹے کی طرح ہیں، میں اپنی بیٹی منو بھاکر کے لیے بھی خوش ہوں۔
انھوں نے بتایا کہ جب میں پیرس گئی تھی تو ہاکی ٹیم، امن سہراوت، نیرج چوپڑا سے ملاقات ہوئی اور میں تمام میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کے لیے بہت خوش تھی، امید کرتی ہوں کہ یہ تمام کھلاڑی تمغے جیتتے رہیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے شادی کے حوالے سے منو کے والد نے کہا تھا کہ منو ابھی بہت چھوٹی ہے، ابھی اس کی شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں۔ منو کی ماں نیرج کو بیٹے کی طرح سمجھتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟