عمر اکمل کی منفرد لباس میں تصاویر وائرل
قومی کرکٹر عمر اکمل کی منفرد لباس پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور انسٹا اسٹوری میں عمر اکمل نے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پھولوں کے پرنٹس والی شرٹ اور شارٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر اکمل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں […]
قومی کرکٹر عمر اکمل کی منفرد لباس پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور انسٹا اسٹوری میں عمر اکمل نے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پھولوں کے پرنٹس والی شرٹ اور شارٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمر اکمل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بورنگ کپڑے پہننے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔‘
تصاویر دیکھ کر یہ گمان ہورہا ہے کہ عمر اکمل اپنے گھر کے لان میں موجود ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے تاہم مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تصاویر کو شیئر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اس سے قبل عمر اکمل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’برائے مہربانی توجہ فرمائیں یہ تصویر ان لوگوں کیلئے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں‘۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں عمر اکمل کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا تھا اس سے قبل وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟