آسٹریلوی وزیراعظم کی کرن جوہر، رانی مکرجی کے ساتھ سیلفی وائرل
میلبرن میں بھارتی فلم فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارز رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ آسٹریلوی وزیراعظم کی سیلفی وائرل ہوگئی۔ آسٹریلوی شہر میلبرن میں جاری بھارتی فلم فیسٹیول کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور اداکارہ رانی مکھرجی سے ملاقات کی اور […]
میلبرن میں بھارتی فلم فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارز رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ آسٹریلوی وزیراعظم کی سیلفی وائرل ہوگئی۔
آسٹریلوی شہر میلبرن میں جاری بھارتی فلم فیسٹیول کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور اداکارہ رانی مکھرجی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر لی جبکہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا کے حوالے سے ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا۔
رانی مکھرجی نے فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا سے متعلق ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرکے یش راج فلمز کے 50 سال کی یاد منائی، کینبرا میں پارلیمنٹ میں رانی اور کرن نے تقریر بھی کی۔
بعدازاں آسٹریلوی پارلیمنٹ وزیراعظم انتھونی نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ سیلفی کلک کی، اس سیلفی میں بھارتی اداکار اور آسٹریلوی وزیراعظم کافی خوشی دکھائی دیے۔
رانی مکھرجی نے کہا کہ ’آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس میں لیجنڈ فلمساز یش چوپڑا کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کے اس اہم موقع کا حصہ بن کر مجھے واقعی فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔‘
یش چوپڑا کے بیٹے اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کی اہلیہ رانی نے کہا کہ یہ نہ صرف یش چوپڑا اور وائی آر ایف کے پاپ کلچر کی تشکیل اور 50 سالہ وراثت کا جشن ہے بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے جشن کا موقع ہے جس نے لاتعداد لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میلبرن کا انڈین فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف ایم) گزشتہ 15 سالوں سے ثقافتی اور تخلیقی تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کردار ادا کررہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟