بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک خطرناک بیماری کا شکار
بھارت اور پاکستان سمیت پورے برصغیر اپنی سریلی آواز کا جادو بکھیرنے والی گلوکارہ الکا یاگنک نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر سنا کر افسردہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural […]
بھارت اور پاکستان سمیت پورے برصغیر اپنی سریلی آواز کا جادو بکھیرنے والی گلوکارہ الکا یاگنک نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر سنا کر افسردہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural hearing loss کہا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس مرض میں زیادہ تر مریض ایک کان جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں۔
بھارتی پلے بیک سنگر نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز پہلے میں سفر پر جانے کے لیے نکلی تھی کہ اچانک مجھے احساس ہوا کہ میں کچھ بھی سننے کے قابل نہیں ہوں۔
انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی وہ قوتِ سماعت سے محروم ہوگئی ہیں اور اس بیماری کا علاج تاحال جاری ہے۔
بھارتی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہاں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اور دوست فکر مند تھے کہ میں اتنے دن سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہوں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں اور نئے فنکاروں کو نصیحت کی اور مشورہ دیا کہ وہ بلند آواز میں موسیقی سننے اور ہیڈ فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنی صحت کے بارے میں اور بھی کچھ بتانا چاہتی ہیں تاکہ آنے والے فنکار اس بات سے سبق سیکھ سکیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟