عمران ہاشمی حادثے کا شکار، خون بہنے کی تصویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم گڈا چاری 2 کے ایک بھرپور ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران گردن پر گہرا زخم لگنے کے سبب زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے 2003 میں فلم ‘فُٹ پاتھ’ سے بھارتی فلم نگری میں اپنے قدم […]

 0  1
عمران ہاشمی حادثے کا شکار، خون بہنے کی تصویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم گڈا چاری 2 کے ایک بھرپور ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران گردن پر گہرا زخم لگنے کے سبب زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے 2003 میں فلم ‘فُٹ پاتھ’ سے بھارتی فلم نگری میں اپنے قدم جمائے، جس کے بعد وہ یکے بعد دیگر کامیابی کی منازل طے کرتے رہے۔

معروف اداکار آج کل اپنی نئی آنے والی فلم گڈ اچاری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگنے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ان کی گردن پر آئے زخم سے خون بہتا نظر آیا جس سے ان کے چاہنے والے پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

شوٹنگ کے دوران لگنے والی اس چوٹ کے حوالے سے اداکار نے ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا، تاہم گردن پر زخم کے علاوہ اس کی مرہم پٹی کی تصویر بھی سامنے آئی تھی۔

اننیا پانڈے کا رنبیر کپور سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار

معروف اداکار کی آنے والی فلم ‘گڈاچاری 2’ کی اگر بات کی جائے تو اس فلم میں ادیوی سیش مرکزی کردار میں ہیں۔ فروری 2024 میں عمران نے ایک کیپشن کے ساتھ فلم کا پوسٹر پوسٹ کرکے اپنے چاہنے والوں کو اس سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow