بھاگتی ہوئی گائے کو پکڑنا منیب بٹ کو مہنگا پڑگیا، دلچسپ واقعہ

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ناظرین کو ایک دلچسپ اور یادگار واقعہ سنایا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے بھاگنے کے ایسے بہت سے واقعات پیش آتے ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے، کچھ ایسا ہی منیب بٹ کے ساتھ […]

 0  8
بھاگتی ہوئی گائے کو پکڑنا منیب بٹ کو مہنگا پڑگیا، دلچسپ واقعہ

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ناظرین کو ایک دلچسپ اور یادگار واقعہ سنایا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے بھاگنے کے ایسے بہت سے واقعات پیش آتے ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے، کچھ ایسا ہی منیب بٹ کے ساتھ بھی ہوا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان عید اسپیشل میں منیب بٹ نے عید الاضحیٰ کے دنوں میں بھاگتی ہوئی گائے کو پکڑنے کا واقعہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں عید کے دنوں میں مجھے جانوروں کو گھمانے پھرانے کا بہت شوق تھا، ایک دن محلے کے کسی شخص کی گائے رسی تڑوا کر بھاگی تو میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی میں بلاوجہ ہیرو بننے کی کوشش کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بپھری ہوئی گائے کو تو کیا روک پاتا بلکہ اس کے مہرے میں میرا ہاتھ پھنس گیا اور وہ مجھے بھی گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی اور جب وہ رکی تو پھر میں رکا۔

 انہوں نے کہا کہ میری کہنی میں خراشیں آئیں لیکن شکر ہے کہ زیادہ بڑی چوٹ نہیں لگی، تاہم اس شرارت کی مجھے سزا مل گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow