فردوس جمال نے موذی مرض کینسر کو شکست دینے کے بعد اپنی فیملی کو کیوں چھوڑ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال نے انکشاف کیا ہے انہوں نے اپنی بیماری کے بعد اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔ فردوس جمال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گھر چھوڑنے سے متعلق بتایا کہ کینسر کے بعد میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا، میں نے اپنی فیملی کو اس لیے […]

 0  1

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال نے انکشاف کیا ہے انہوں نے اپنی بیماری کے بعد اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔

فردوس جمال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گھر چھوڑنے سے متعلق بتایا کہ کینسر کے بعد میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا، میں نے اپنی فیملی کو اس لیے چھوڑ دیا کہ انہیں میری وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، بچوں کی زندگی میں سکون ہے اور وہ اپنے راستے پر اچھا کر رہے ہیں۔

فردوس جمال نے اپنے اس فیصلے کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اور مجھے یقین ہے کہ میری فیملی میری غیر موجودگی میں زیادہ پرسکون زندگی گزار رہی ہے۔

انہوں نے اپنے خیالات پر قائم رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا میں نے جو محسوس کیا وہ کہا۔ میرے بچے یا دوسرے لوگ اپنے خیالات رکھتے ہوں گے، مگر میں اپنے جذبات اور خیالات کو چھپانے کا عادی نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار فردوس جمال کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے، کینسر کو شکست دینے کے بعد وہ گاہے بگاہے اسکرین پر انٹرویو دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow