ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، امام اور ابرار کی واپسی کیساتھ 7 تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں  کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پی سی […]

 0  0
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، امام اور ابرار کی واپسی کیساتھ 7 تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں  کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد، امام الحق اور محمد ہریرہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد علی کاشف علی اور روحیل نذیر بھی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر، بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر، بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

2 روز قبل ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹور کا آغاز 3 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائےگا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow