ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اہم خبر
بھارت کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے ویرات کوہلی رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ رواں سال جون مییں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ہو رہا ہے تاہم […]
بھارت کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے ویرات کوہلی رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
رواں سال جون مییں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ہو رہا ہے تاہم بھارت کی موجودہ ٹیم میں سب سے سینیئر اور بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کیے جانے والے ویرات کوہلی کی اس میں شرکت مشکوک بتائی جا رہی ہے۔
سابق کپتان ویرات کوہلی جو حالیہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ورلڈ کپ میں کپتان روہت شرما کی شمولیت کی تصدیق تو کر دی ہے تاہم اب تک ویرات کوہلی کے حوالے سے کوئی مصدقہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں افغانستان کے خلاف ویرات کوہلی کی واپسی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کی خبروں کو تقویت دی تھی تاہم بورڈ حکام اس حوالے سے اب تک خاموش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پینل کے سربراہ اجیت اگرکار ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں ویرات کوہلی کو شامل نہیں کرنا چاہتے۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ویرات کوہلی کی شمولیت کا فیصلہ چیف سلیکٹر پر چھوڑ دیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سینیئر کرکٹر کی قسمت کا فیصلہ آئی پی ایل 2024 میں ان کی کارکردگی کرے گی۔
کوہلی کی میگا ایونٹ میں شرکت آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی سے مشروط ہے، اگر وہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تو یقینی طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے بصورت دیگر وہ ٹی وی اسکرین پر ہی ورلڈ کپ دیکھیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟