میں نے والد کے ڈر سے ٹی وی بند کردیا تھا، ہمایوں سعید

کراچی : پاکستان شوبز کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بتایا ہے کہ جس روز میرا پہلا ڈرامہ آن ایئر ہوا اس رات میں نے والد کے ڈر سے گھر کا ٹی وی بند کردیا تھا۔ پاکستان شوبز کے بہت سے ایسے نامور فنکار ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی کیریئر میں بہت سی معاشرتی مشکلات […]

 0  3
میں نے والد کے ڈر سے ٹی وی بند کردیا تھا، ہمایوں سعید

کراچی : پاکستان شوبز کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بتایا ہے کہ جس روز میرا پہلا ڈرامہ آن ایئر ہوا اس رات میں نے والد کے ڈر سے گھر کا ٹی وی بند کردیا تھا۔

پاکستان شوبز کے بہت سے ایسے نامور فنکار ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی کیریئر میں بہت سی معاشرتی مشکلات کا سامنا کیا لیکن اپنی مسلسل محنت اور لگن کے باعث انہوں نے کامیابی حاصل کرلی۔

ان ہی فنکاروں میں ایک معروف اداکار ہمایوں سعید بھی ہیں جنہوں نے گھر والوں کی اجازت نہ ملنے کے بعد چھپ کر ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور کامیاب بھی ہوئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں ہمایوں سعید نے اپنے ابتدائی کیریئر کے حوالے سے بہت سی دلچسپ باتیں باظرین سے شیئر کیں۔

میزبان ندا یاسر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سال 1996 میں میرا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی سے نشر ہوا جس روز وہ ڈرامہ آن ایئر ہونا تھا اس رات میں نے گھر کا ٹی وی بند کردیا کہ کوئی دیکھ نہ لے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد کافی حد تک مذہبی خیالات کے حامل تھے دوسرے روز ان کو مسجد میں کسی نے بتایا کہ ہم نے رات آپ کے بیٹے کو ٹی وی ڈرامے میں دیکھا۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب والد صاھب نے محسوس کیا کہ لوگ میرے ٹی وی پر کام کرنے کو برا یا تنقید نہیں کررہے تو پھر انہوں نے زیادہ سولا جواب نہیں کیے، ان کا مقصد تھا کہ میں کہیں اس چکر میں پڑ کر اپنی نوکری سے ہاتھ نہ دھو بیٹھوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow