کم سے کم وقت میں بہترین میک اپ کیسے کیا جائے؟

کسی تقریب میں جانے کیلئے خواتین کو میک اپ کرنا کافی وقت طلب کام ہے اور اگر کوئی خاتون ملازمت پیشہ ہو تو روزانہ صبح جلدی جلدی میک اپ کرنا بھی بت دشوار ہوتا ہے۔ آج ہم اُن میک اَپ ٹِرکس کی بات کریں گے جو آپ کو میک اَپ ٹائم نہ ہونے باوجود خوبصورت […]

 0  3
کم سے کم وقت میں بہترین میک اپ کیسے کیا جائے؟

کسی تقریب میں جانے کیلئے خواتین کو میک اپ کرنا کافی وقت طلب کام ہے اور اگر کوئی خاتون ملازمت پیشہ ہو تو روزانہ صبح جلدی جلدی میک اپ کرنا بھی بت دشوار ہوتا ہے۔

آج ہم اُن میک اَپ ٹِرکس کی بات کریں گے جو آپ کو میک اَپ ٹائم نہ ہونے باوجود خوبصورت دکھاسکتی ہیں، اس کیلئے زیر نظر مضمون کا بغور مطالعہ کریں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے بیوٹیشنز کے دوران ایک دلچسپ مقابلے ’’فائیو منٹ میک اپ چیلنج‘‘ کا انعقاد کیا جس میں تیز اور جلدی سے میک اپ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر معروف بیوٹیشنز نادیہ حسین، این جی مارشل اور بینش پرویز نے شرکت کی اور ناظرین کو کم سے کم وقت میں میک اپ کرنے کی تراکیب سے آگاہ کیا۔

مقابلے میں بیوٹیشن نادیہ حسین نے ایک ماڈل کا میک اپ مقررہ پانچ منٹ میں کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس صرف ایک ویلٹ ہے جس میں کونٹور، بلش آن ، ہائی لائٹر سمیت سب کچھ موجود ہے۔ بعد ازاں نادیہ نے ’’فائیو منٹ میک اپ چیلنج‘‘ کامیابی سے پورا کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ صبح سے لے کر ایک طویل دن کے اختتام تک فریش اور ایکٹو نظر آنے کے لیے کنٹورنگ پر بھی خاص توجہ دیں کیونکہ اس سے چہرہ پُرکشش بن جاتا ہے۔

ہینڈ بیگ میک اَپ کٹ کے لیے چونکہ فاؤنڈیشن اسٹک ایک یا دو گہرے یا ہلکےشیڈکے ساتھ ہی استعمال کی جاتی ہے، اس لیے ان شیڈ ز کو آپ کی اسکن ٹون کی مناسبت سے منتخب کی گئی کنٹورنگ اسٹک کے ساتھ بلینڈ کیا جاسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow