دلجیت دوسانجھ کی جمی فالن کے شو میں تاریخی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
سپر اسٹار پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے امریکی ہوسٹ اور کامیڈین جمی فالن کے مشہور پروگرام ’دی ٹونائٹ شو‘ میں تاریخی پرفارمنس دی ہے۔ امریکا کے مشہور شو میں پنجابی گلوکار کی پرفارمنس کے حوالے سے خبریں پچھلے دنوں منظر عام پر آئی تھیں اور مداح اس پر بہت پرجوش تھے، جس کے […]
سپر اسٹار پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے امریکی ہوسٹ اور کامیڈین جمی فالن کے مشہور پروگرام ’دی ٹونائٹ شو‘ میں تاریخی پرفارمنس دی ہے۔
امریکا کے مشہور شو میں پنجابی گلوکار کی پرفارمنس کے حوالے سے خبریں پچھلے دنوں منظر عام پر آئی تھیں اور مداح اس پر بہت پرجوش تھے، جس کے بعد دلجیت اور جمی کی ایک ساتھ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
تاہم اب دلجیت دوسانجھ کی شو میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جمی فالن نے دلجیت دوسانج کا تعارف ’زمین پر سب سے بڑے پنجابی فنکار‘ کے لفظوں سے کرایا اور ان کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوئے۔
دلجیت دوسانج نے اس موقع پر اپنے دو گانے ’بورن ٹو شائن‘ اور ’گوٹ‘ پیش کیے اور اس موقع پر انہوں نے اپنا روایتی پنجابی لباس پہنا ہوا تھا اور روایتی رقص کرتے بھی نظر آئے۔
واضح رہے کہ دلجیت دوسانج گلوکاری اور ادکاری دونوں میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟