بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو لیے جاسکتے ہیں۔ […]

 0  3

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو لیے جاسکتے ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں، کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے، عالمی معیار کے مطابق فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔

بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کیخلاف موقع مل سکتا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہو گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow