پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 197 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے […]

 0  3
پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 197 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد حارث 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان 6 رنز بناسکے، ٹام ہولر کیڈ مور 33 رنز بنا کر محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے۔

عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو عقیل حسین نے آؤٹ کیا اور ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نے چار اوور میں 23 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں وہ میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کرلیں گے۔ پشاور بھی نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر کامیابی سے پوزیشن مستحکم بنادے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ہیڈ تو ہیڈ مقابلے میں پشاور نے 22 میں سے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow