ویڈیو: مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹ گیا
امریکی ریاست فلوریڈا میں دوران پرواز ایک مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا جس کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز ہیوسٹن سے روانہ ہوئی تھی کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ویڈیو میں انجن سے آگ […]
امریکی ریاست فلوریڈا میں دوران پرواز ایک مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا جس کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز ہیوسٹن سے روانہ ہوئی تھی کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
ویڈیو میں انجن سے آگ کی چنگاری کی چمک دکھائی دے رہی ہے، جس کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی اٹیندنٹ نے کہا کہ خواتین و حضرات، ہمیں احساس ہوا کہ باہر کچھ ہوا ہے جس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی جارہی ہے۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’اس واقعے کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کیا گیا جبکہ اس میں تمام مسافر بھی محفوظ رہے اور کسی زخمی کی اطلاع بھی نہیں ملی‘۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے بیان میں مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد تمام مسافر کو ان کی منزل تک لے جانے کے لیے ایک نئے طیارے کا انتظام بھی کردیا گیا ہے اس کے علوہ انجن میں خرابی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب کچھ مسافروں نے اس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے صدمے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی، جبکہ تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟