پی ایس ایل میں شریک انگلش کرکٹر نے آئی پی ایل کھیلنے سے کیوں انکار کیا؟

پاکستان سپر لیگ 9 کھیلنے والے انگلش کرکٹر جیسن رائے نے رواں سال انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 اختتام کی جانب گامزن ہے اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن رائے کوئٹہ گلیڈیئٹر […]

 0  4
پی ایس ایل میں شریک انگلش کرکٹر نے آئی پی ایل کھیلنے سے کیوں انکار کیا؟

پاکستان سپر لیگ 9 کھیلنے والے انگلش کرکٹر جیسن رائے نے رواں سال انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 اختتام کی جانب گامزن ہے اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن رائے کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جیسن رائے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہیں تاہم چند ہفتوں بعد شروع ہونے والے آئی پی ایل 2024 میں شرکت سے انگلش کرکٹر نے معذوری ظاہر کرتے ہوئے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اپنی موجودہ فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ککیا ہے۔

انہوں نے آئی پی ایل 2024 نہ کھیلنے کی وجہ فیملی کو بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ رواں سال جنوری سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزار سکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل سے فراغت کے بعد وہ اپنا وقت فیملی کے ساتھ گزاریں۔

ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اہم خبر

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جیسن رائے نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہو، اس سے قبل 2020 اور 2022 میں بھی انہوں نے نجی مصرفیات کو جواز بناتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow