افغان کرکٹرز نے دوران میچ میدان میں ہی روزہ افطار کیا، روح پرور ویڈیو دیکھیں

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران افطار کا وقت ہونے پر افغان کرکٹرز نے بیٹنگ روک کر میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے جس کے روزے مسلمانوں پر فرض ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان اس فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں اور ان کے […]

 0  3
افغان کرکٹرز نے دوران میچ میدان میں ہی روزہ افطار کیا، روح پرور ویڈیو دیکھیں

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران افطار کا وقت ہونے پر افغان کرکٹرز نے بیٹنگ روک کر میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے جس کے روزے مسلمانوں پر فرض ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان اس فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں اور ان کے روزمرہ کے امور بھی ان کے اس فرض میں رکاوٹ نہیں ڈالتے۔

مسلمان کرکٹرز بھی اپنے اس فرض کی ادائیگی کے لیے اپنے کام (کرکٹ) کو آڑے نہیں آنے دیتے اور اکثریت روزہ رکھ کر میچز کھیلتی ہے۔

گزشتہ روز شارجہ میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں افغان بیٹنگ کے 40 واں اوور جاری تھا کہ اس دوران افطار کا وقت ہوا تو کریز پر بیٹنگ کے لیے موجود افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نی بیٹنگ روک کر میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔

افطار کے موقع پر میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ یہ روح پرور منظر دیکھ کر سرشار ہوگئے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف نے ڈریسنگ روم میں روزہ افطار کیا اور نماز مغرب ادا کی۔

 

افطار کے بعد حشمت اللہ اور محمد نبی نے بیٹنگ جاری رکھی اور پانچویں وکٹ کی شرکت میں 97 رنز بنائے۔ دونوں نے بالترتیب 69 اور 48 رنز بنائے۔ افغانستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 236 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی یوں افغانستان نے 117 رنز کے بھاری مارجن سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

پی ایس ایل میں شریک انگلش کرکٹر نے آئی پی ایل کھیلنے سے کیوں انکار کیا؟

میچ کے ہیرو آل راؤنڈر محمد نبی رہے جنہوں نے پہلے روزے کی حالت میں قیمتی 48 رنز اسکور کیے پھر 5 آئرش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ رحمت اللہ گرباز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow