ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت نے پاکستان ویمنز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر […]

 0  3
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت نے پاکستان ویمنز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم آخری اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی رہیں، پاکستان کی 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

سدرہ امین نے 25 رنز بنائے تھے، فاطمہ ثنا اور طوبیٰ حسن 22، 22 رنز بناسکیں۔

بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، رینوکا سنگھ، شریانکا پاٹل اور پوجا وستراکر نے دو، دو وکٹیں لیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow