انگلش کرکٹ ٹیم کے انتہائی مہذبانہ انداز نے سب کے دل جیت لیے
انگلش ٹیم کے مہذبانہ انداز نے سب کے دل جیت لیے، انگلینڈ کے اسٹار پلیئرز سمیت سب کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو سیشن کے بعد اپنی کرسی خود اٹھائی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلش ٹیم نے فوٹو کھنچوائی اور پھر اپنی کرسی خود اٹھائی، فوٹو گرافر کے تصاویر کلک کرنے کے بعد اکثر انگلش […]
انگلش ٹیم کے مہذبانہ انداز نے سب کے دل جیت لیے، انگلینڈ کے اسٹار پلیئرز سمیت سب کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو سیشن کے بعد اپنی کرسی خود اٹھائی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلش ٹیم نے فوٹو کھنچوائی اور پھر اپنی کرسی خود اٹھائی، فوٹو گرافر کے تصاویر کلک کرنے کے بعد اکثر انگلش کھلاڑی اپنی کرسی خود اٹھاتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر انگلش ٹیم کا انداز مقبول ہوگیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے انگلش پلیئرز نے گروپ فوٹو سیشن کروایا، اس کے بعد مہذبانہ انداز اپناتے ہوئے کھلاڑی اپنی چیئرز خود اٹھا کر اسٹینڈ تک لے گئے۔
اس سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پنڈی کی پچ اچھی لگ رہی ہے مگر یہ تبدیل ہوگی، پاکستانی اور انگلش ٹیم دونوں تین تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو اننگ اور 47 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا تو اگلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 152 رنز سے شکست دے کر میچ جیتا تھا۔
کل سے شروع ہونے والا پنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن میچ ہے جو بھی یہ میچ جیتے گا وہ سیریز بھی جیت جائے گا جب کہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز ایک، ایک سے برابر رہے گی۔
میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیمیں ہی پر عزم ہیں اور تین روز تک کئی پریکٹس سیشن میں اپنی خامیوں کو دور کیا۔ پاکستان ٹیم نے بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ فزیکل ٹریننگ بھی کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟