ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ اوپنر کی آنکھ ضائع ہونے سے بچ گئی، سنسنی خیز ویڈیو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ہیلمٹ نے بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسین کو سنگین حادثے سے بال بال بچا لیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے گزشتہ روز ہالینڈ کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں جانے کی راہ ہموار کر لی تاہم اسی میچ میں […]

 0  7
ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ اوپنر کی آنکھ ضائع ہونے سے بچ گئی، سنسنی خیز ویڈیو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ہیلمٹ نے بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسین کو سنگین حادثے سے بال بال بچا لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے گزشتہ روز ہالینڈ کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں جانے کی راہ ہموار کر لی تاہم اسی میچ میں بنگلہ اوپنر تنزید حسین ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔

کرکٹ کا کھیل اپنی سنسنی خیزی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، تاہم اس کھیل میں بعض اوقات ایسے سنگین حادثات پیش آتے ہیں جس کھلاڑیوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں اور کئی کھلاڑی اب تک موت کا شکار بھی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھی ایسا ہی ایک لمحہ آیا جب بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسین کی آنکھ ضائع ہونے سے بچ گئی۔

میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرائی۔ ہالینڈ کے بولر ویوین کنگما اننگ کا تیسرا اوور کرا رہے تھے اور انہوں نے پانچویں بال باؤنسر کی اور گیند انتہائی تیز رفتاری سے بنگلہ اوپنر کے ہیلمٹ کی جالی میں بالکل آنکھ کے قریب آکر پھنس گئی۔ اگر ہیلمٹ نہ ہوتا تو اوپنر کی آنکھ کو شدید خطرہ لاحق ہوجاتا اور چہرہ بھی زخمی ہوتا۔

اس گیند سے قبل کنگما اپنے اوور کی ابتدائی چار گیندوں پر 14 رنز دے چکے تھے اور بلے باز کے جارحانہ شاٹ سے بچنے کے لیے انہوں ںے پانچویں گیند پر باؤنسر پھینکنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار باؤنسر ان کے جسم تقریباً 134 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرایا تاہم خوش قسمتی سے گیند ہیلمٹ کی جالی میں پھنس گئی اور وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے، جب ری پلے دکھایا گیا تو گیند غیر معمولی طور پر زیادہ باؤنس ہوئی تھی۔

واقعہ ہوتے ہی بیٹر نے ہیلمٹ اتار کر زمین پر رکھ دیا جب کہ میڈیکل ٹیم بھی ان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی۔

 

کھیل کے پروٹوکول کے مطابق تنزید کا تفصیلی معائنہ اور آنکھوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد انہیں میڈیکل ٹیم نے اننگ جاری رکھنے کی اجازت دی۔

بنگلہ اوپنر نے اس میچ میں 26 گیندوں پر 35 رنز کی اننگ کھیلی، جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان بھی سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow