ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان بھی سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے بھی اگلے سپر 8 مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا جب کہ نیوزی لینڈ پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ گزشتہ روز گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر جہاں 6 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے سپر ایٹ […]

 0  3
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان بھی سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے بھی اگلے سپر 8 مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا جب کہ نیوزی لینڈ پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

گزشتہ روز گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر جہاں 6 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے سپر ایٹ کا ٹکٹ کٹوا لیا وہیں اسی جیت سے نیوزی لینڈ کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں اور وہ اگلے دو میچ رسمی طور پر کھیل کر خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔ اس گروپ سے ویسٹ انڈیز پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور اب تک پانچ ٹیموں نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے جب کہ تین کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

رواں ورلڈ کپ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے میں بھارت نے 6 پوائنٹ کے ساتھ سپر ایٹ میں قدم رکھ دیا ہے جب کہ اس گروپ سے دوسری ٹیم کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے۔

اگر آج کے میچ میں میزبان امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا یا بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوسکا تو پاکستان باہر اور امریکا اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔ امریکا کی شکست کی صورت میں پاکستان کو اتوار 16 جون کو اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف جیتنا ہوگا۔

گروپ بی میں آسٹریلیا نے سپر ایٹ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے پانچ اور انگلینڈ کے تین پوائنٹس ہیں اور دونوں کا ایک ایک میچ باقی ہے۔ اگر اسکاٹ لینڈ اپنا ایک میچ جیت گیا تو وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا اور اگر انگلینڈ نے اپنا میچ جیت لیا اور اسکاٹ لینڈ ہارا تو پھر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 5، پانچ ہو جائیں گے اور فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا جو کہ فی الوقت انگلینڈ کا بہت زیادہ ہے۔

گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے جب کہ ممکنہ طور پر دوسری ٹیم بنگلہ دیش ہوسکتی ہے جو سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow