’’دھونی نے ہمیں سیٹ پر بیٹھایا اور خود ہمارے سامنے فرش پر بیٹھ گئے!‘‘

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے ساتھی پلیئرز کی پیشکش کے باوجود سیٹ پر بیٹھنا مناسب نہ سمجھا اور فرش پر بیٹھ گئے۔ اپنی کپتانی میں، دھونی نے کئی نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے اور بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے چاہے وہ بین الاقوامی کرکٹ […]

 0  3
’’دھونی نے ہمیں سیٹ پر بیٹھایا اور خود ہمارے سامنے فرش پر بیٹھ گئے!‘‘

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے ساتھی پلیئرز کی پیشکش کے باوجود سیٹ پر بیٹھنا مناسب نہ سمجھا اور فرش پر بیٹھ گئے۔

اپنی کپتانی میں، دھونی نے کئی نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے اور بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے چاہے وہ بین الاقوامی کرکٹ ہو یا انڈین پریمیئر لیگ انھوں نے نوجوانوں کو کافی سپورٹ کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر فیض فضل نے لیجنڈری وکٹ کیپر کی شائستہ طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فضل نے ماضی کا ایک واقعہ بتایا جب نوجوان کرکٹرز نے دھونی کو بس میں اپنی سیٹ دینے کی پیشکش کی تاہم وہ انکساری کے ساتھ نیچے زمین پر بیٹھ گئے۔

فیض نے بتایا کہ دھونی بہت عاجز ہیں، وہ آپ کو یہ محسوس نہیں کرائیں گے کہ وہ ایم ایس دھونی ہیں۔ ہم ہرارے سے واپس آ رہے تھے اور لاؤنج میں بیٹھے تھے۔

اس دوران دھونی اندر آئے اور ہم سب نے انھیں اپنی اپنی نشست دینے کی پیشکش کی تاہم انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں تم لوگ بیٹھو اور وہ فرش پر بیٹھ گئے۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2016 میں زمبابوے کے دورے پر دھونی کی کپتانی میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ دھونی کی طرف سے ڈیبیو کیپ وصول کرنا بہترین لمحہ تھا۔

فضل نے شاندار ڈومیسٹک کیریئر کے دوران 138 فرسٹ کلاس گیمز میں 9184 رنز بنائے، 113 لسٹ اے میچوں میں انھوں نے 3641 رنز اور 66 ٹی 20 میں 1273 رنز اسکور کیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow