ملتان کا کراچی کو 190 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 9 کے انیسویں میچ میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ملتان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور […]

 0  1
ملتان کا کراچی کو 190 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 9 کے انیسویں میچ میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

ملتان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

انہوں نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

کپتان رضوان نے 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جب کہ ریزا ہینڈرکس نے 13 اور افتخاراحمد نے 4 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فاسٹ بولر میرحمزہ اور بلے باز لوس ڈی پلوئے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل نائن میں کم بیک کیلئے تیار ہے۔ شیروں نے تگڑی واپسی کےلیے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کرمشقیں کیں۔ فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ دومیچ بہت قریب جاکر ہارے اب ملتان کو شکست دیں گے۔

باہمی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ برابر ہے۔ بارہ میں سے دونوں نے 6،6 میچ جیتے ہیں۔ پہلےلیگ میچ میں سلطانز نے پچپن رن سےکا میابی حاصل کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow