پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے، واٹس ایپ […]

 0  0
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے، واٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی کے باعث صارفین کی سروس متاثر ہوئی۔

سیشن سرور رؤٹنگ باہر منتقلی کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف پی ٹی اے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن، موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہو گیا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا، جب کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے۔

حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں موبائل نیٹ ورک 3 درجے بہتر ہوا ہے، جس میں عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ 97 نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشان دہی کی ہے، تاہم پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow