خاتون کے اوپر سے ٹرین گزر گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں خاتون کے اوپر سے ٹرین گزر گئی اور معجزانہ طور پر اسے کچھ بھی نہیں ہوا، ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ بھارت میں تیز رفتار ٹرین خاتون کے اوپر سے گزر جاتی ہے اور وہ لیٹی رہتی ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ […]

 0  0
خاتون کے اوپر سے ٹرین گزر گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں خاتون کے اوپر سے ٹرین گزر گئی اور معجزانہ طور پر اسے کچھ بھی نہیں ہوا، ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

بھارت میں تیز رفتار ٹرین خاتون کے اوپر سے گزر جاتی ہے اور وہ لیٹی رہتی ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ٹرین قریب آتی ہے تو راہگیروں کی جانب سے چیخیں مار کر کہا جاتا ہے کہ لیٹی رہو۔

عورت پٹریوں میں لیٹی رہتی ہے ٹرین کے رکنے کے بعد وہ معجزانہ طور پر بغیر کسی نقصان کے باہر آجاتی ہے۔

ویڈیو میں خاتون کے صحیح سلامت باہر آنے پر لوگوں کی جانب سے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے متھرا علاقے میں پیش آیا تاہم میڈیا رپورٹ میں اس مقام کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں اور لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ ٹرین کے گزرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow