سب سے بڑی روٹی کیسے تیار کی جاتی ہے؟
بنوں : پاکستان میں متوقع طور پر دنیا کی سب سے بڑی روٹی بنوں میں تیار کی جاتی ہے، ایک بڑے سے توے پر بنائی جانے والی یہ روٹی ساڑھے تین کلو وزنی پیڑے سے تیار کی جاتی ہے۔ بنوں سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے احسان اللہ خٹک کی رپورٹ کے مطابق اس […]
بنوں : پاکستان میں متوقع طور پر دنیا کی سب سے بڑی روٹی بنوں میں تیار کی جاتی ہے، ایک بڑے سے توے پر بنائی جانے والی یہ روٹی ساڑھے تین کلو وزنی پیڑے سے تیار کی جاتی ہے۔
بنوں سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے احسان اللہ خٹک کی رپورٹ کے مطابق اس روٹی کو مقامی زبان میں پوستی کہا جاتا ہے جسے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی خصوصی طور پر بنایا جاتا ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں بہت کم لوگ پوستی بناتے ہیں اس حوالے سے پوستی کے ماہر کاریگر مختیار خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس کیلئے کوئی خاص قسم کا آٹا استعمال نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ روٹی عام آٹے سے گوندھے ہوئے پیڑوں سے بنائی جاتی ہے اور پیڑے کا وزن تین سے ساڑھے کلو تک ہوتا ہے اس روٹی کو چھ سے آٹھ افراد باآسانی کھا سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟