بہن کو نقل کروانے کے لیے بھائی پولیس اہلکار بن گیا
بھارت میں بہن کو نقل کرانے کےلیے بھائی نے پولیس اہلکار کا روپ دھار لیا، تاہم اسے امتحانی مرکز پہنچتے ہی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ بالا شخص کی بہن مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے قصبے پاتور میں واقع شبابو اردو ہائی اسکول میں بہن بارہویں جماعت کے امتحان میں […]
بھارت میں بہن کو نقل کرانے کےلیے بھائی نے پولیس اہلکار کا روپ دھار لیا، تاہم اسے امتحانی مرکز پہنچتے ہی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ بالا شخص کی بہن مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے قصبے پاتور میں واقع شبابو اردو ہائی اسکول میں بہن بارہویں جماعت کے امتحان میں شریک تھی۔
24 سالہ انوپم مدن خاندرے نے کافی سوچ بچار کے بعد جعلی پولیس افسر کا بہروپ دھار کر امتحانی مرکز جانے کا منصوبہ بنایا۔
اس مقصد کے لیے اسکے ہاتھ پولیس یونیفارم لگی جسے پہن کر امتحانی مرکز میں داخل ہوگیا لیکن اس کا منصوبہ اس وقت دھرا کا دھرا رہ گیا جب وہاں اصل پولیس ٹیم ایک انسپکٹر کی سربراہی میں وہاں پہنچی۔
ٹیم کو دیکھ کر گھبرائے ہوئے نوجوان نے سیلوٹ کیا جس پر پولیس ٹیم کو شک گزرا جب اسکی تلاشی لی گئی تو اسکے پاس سے جعلی پولیس کارڈ اور نقل کا مواد برآمد ہوا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟