شہری کا دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا آگیا

بھارت میں شہری کا دسمبر کا بل 2 ارب روپے سے زائد کا آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔ بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے […]

 0  0
شہری کا دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا آگیا

بھارت میں شہری کا دسمبر کا بل 2 ارب روپے سے زائد کا آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔

بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے لیے 2 ارب 10 کروڑ 42 ہزار 805 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔

تاجر کو نومبر کا بل صرف 2500 روپے کا بل بھیجا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھیمان بجلی بورڈ کے پاس شکایت کرنے گئے اور انہیں حکام نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ بل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کیا گیا اور انہیں 4 ہزار 47 روپے تک لایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گجرات کے ولساڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم انصاری نامی درزی کو مبینہ طور پر 86 لاکھ کا بل بھیجا گیا تھا۔

بعدازاں معاملہ میڈیا میں آیا تو بل کو درست کرکے 1540 روپے کا کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گجرات کے 7 اضلاع میں پھیلے ہوئے بجلی صارفین کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow