سعودی ماڈل کی ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت؟ حقیقت سامنے آگئی

مس یونیورس آرگنائزیشن نے مس یونیورس 2024 مقابلے میں سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی کی شرکت کی خبر کو مسترد کر دیا۔ گزشتہ دنوں سعودی ماڈل رومی القحطانی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی مقابلہ حسن 2024 میں شرکت کریں گی جس کے بعد مس یونیورس آرگنائزیشن نے بیان […]

 0  3
سعودی ماڈل کی ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت؟ حقیقت سامنے آگئی

مس یونیورس آرگنائزیشن نے مس یونیورس 2024 مقابلے میں سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی کی شرکت کی خبر کو مسترد کر دیا۔

گزشتہ دنوں سعودی ماڈل رومی القحطانی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی مقابلہ حسن 2024 میں شرکت کریں گی جس کے بعد مس یونیورس آرگنائزیشن نے بیان جاری کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مس یونیورس آرگنائزیشن نے جاری کردی بیان میں سعودی عرب کی ماڈل کی شرکت کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ابھی تک ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے جن کی رواں سال کے مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

آرگنائزیشن نے بیان میں کہا کہ ہم فی الحال امیدواروں کو کوالیفائی کرنے اور اس مقابلے کی نمائندگی کے لیے قومی ڈائریکٹر مقرر کرنے سے متعلق سخت جانچ پڑتال کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

آرگنائزیشن نے کہا کہ سعودی عرب کو اُس وقت مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا جب تک اس مرحلے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، کمیٹی کی تصدیق کے بعد ہی شرکت کا فیصلہ ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow